حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم ایران میں آج موسسۂ آل محمد علیہم السلام میں عشرۂ محرم کی آٹھویں مجلس کو حجۃ الاسلام عالیجناب مولانا عقیل عباس معروفی نے خطاب کرتے ہوئے اپنے نورانی بیان میں حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے عزت و کرامت نفس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا امام حسین علیہ السلام نے اپنے اصحاب کے ساتھ کربلا کے میدان میں اپنے اور اصحاب کے وجود اقدس کو ذات لافانی میں ذم کر کے حیات ابدی کو قبول کیا مگر ذلت ورسوائی کی زندگی کو قبول نہ کیا۔
مولانا نے اپنے خطاب کے آخری حصے میں دردناک مصائب حضرت عباس علیہ السلام پیش کیا اسکے بعد علم مبارک کی زیارت کرائی گئی۔
آخر میں حجةالاسلام عالیجناب مولانا حافظ سید اصغر نواب رکن مؤسسہ آل محمد علیہم السلام نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔